Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ2011کافائنل فکسڈقراردینےپرسنگاکارا اورجےوردھنےنےخاموشی توڑدی

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دونوں سابق کپتان کمار سنگاکارا اور...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:18pm

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دونوں سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے سابق سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکسڈ ہونے کے الزامات پر ثبوت مانگ لئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ورلڈکپ 2011 کا فائنل میچ فکس تھا جس پر مہیلا جے وردھنے نے ٹویٹ میں حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاید انتخابات قریب ہیں، لگتا ہے جیسے سرکس شروع ہوگیا۔

دوسری جانب 2011 کے میگا ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کرنے والے کمار سنگاکارا نے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر کھیل کو اپنے پاس موجود 'ثبوتوں' کو آئی سی سی اور اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے پاس لے کر جانا چاہیئے تاکہ اس کے ذریعے دعوؤں کی تحقیقات کی جاسکیں۔